ملک میں کاروں کی پیداوار میں چار ماہ کے دوران 9.45 فیصد، فروخت میں 3.60 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان آٹو موبائلز مینوفیکچرز

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) پاکستان میں رواں مالی سال 2018.19 کے پہلے 4 ماہ میں جولائی تا اکتوبر کے دوران ملک میں کاروں کی پیداوار میں 9.45 فیصد جبکہ فروخت میں 3.60 فیصد اضافہ ہوا ہے، پاکستان آٹو موبائلز مینو فیکچرز پاما کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں جولائی سے اکتوبر 2018 ءکے دوران 1300 سی سی اور اس …

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) پاکستان میں رواں مالی سال 2018.19 کے پہلے 4 ماہ میں جولائی تا اکتوبر کے دوران ملک میں کاروں کی پیداوار میں 9.45 فیصد جبکہ فروخت میں 3.60 فیصد اضافہ ہوا ہے، پاکستان آٹو موبائلز مینو فیکچرز پاما کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں جولائی سے اکتوبر 2018 ءکے دوران 1300 سی سی اور اس سے بڑی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں بالترتیب 15.45 اور 15.28 فیصد کا اضافہ جبکہ 1000 سی سی کی گاڑیوں کی فروخت اور پیداوار میں بھی بالترتیب 16.04 فیصد اور 10.87 فیصد کا اضافہ ہوا ہے لیکن 800 سی سی سے 1000 سی سی گاڑیوں کی پیداوار میں 0.04 فیصد کا معمولی اضافہ جبکہ فروخت میں 22.83 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ پاما کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں پہلے چار ماہ کے دوران کاروں کی مجموعی پیداوار 80 ہزار 741 تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران پیداوار 73 ہزار 766 یونٹس رہی تھی۔ اسی طرح ملک میں تیار ہونے والی کاروں کی فروخت 70 ہزار 40 یونٹس کے مقابلہ میں 72 ہزار 563 یونٹس تک بڑھ گئی۔