ملک میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی،خواجہ آصف

104

اسلام آباد ۔ 08 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق وفاقی وزیر پانی و بجلی کی جانب سے جاری کردی ایک بیان میں کہ ہ ملک میں بجلی کی پیداوار 18064 میگا واٹ اور طلب 20589 میگا واٹ ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال 2525 میگا واٹ ہے۔ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی ہے۔