اسلام آباد ۔ 08 جون (اے پی پی) قومی تاریخ و ادبی ورثہ کےلئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ علمی و ادبی سرگرمیوں کے فروغ کےلئے اکادمی ادبیات (اکیڈمی آف لیٹرز) کا دائرہ ملک کے طول و عرض میں پھیلایا جا رہا ہے۔ نئے مالی سال میں اکادمی ادبیات کے منصوبہ جات کے حوالہ سے جمعرات کو صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان …
اکادمی کے دفاتر کی مجموعی تعداد 5 سے بڑھ کر 10ہو جائے گی،علمی و ادبی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا،وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 جون (اے پی پی) قومی تاریخ و ادبی ورثہ کےلئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ علمی و ادبی سرگرمیوں کے فروغ کےلئے اکادمی ادبیات (اکیڈمی آف لیٹرز) کا دائرہ ملک کے طول و عرض میں پھیلایا جا رہا ہے۔ نئے مالی سال میں اکادمی ادبیات کے منصوبہ جات کے حوالہ سے جمعرات کو صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے انکشاف کیا کہ نئے مالی سال میں اکادمی کے 4 نئے دفاتر قائم کئے جا رہے ہیں۔ اندرونِ سندھ، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں اکادمی کے نئے دفاتر کےلئے دادو، خیبر ایجنسی، گلگت اور مظفر آباد کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اکادمی ادبیات کا قیام آج سے تقریباً 41 سال پہلے 1976ءمیں عمل میں آیا تھا۔ چار دہائیوں کے دوران اس کے دفاتر اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں تک محدود رہے۔ گزشتہ برس جنوبی پنجاب کے شاعروں اور ادیبوں کے دیرینہ مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے ملتان میں اکادمی کا دفتر قائم ہوا۔ اب چالیس برس بعد اکادمی کا دائرہ اندرونِ سندھ، قبائلی علاقہ جات ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تک پھیلایا جا رہاہے جس سے اکادمی کے دفاتر کی مجموعی تعداد 5 سے بڑھ کر 10ہو جائے گی۔ ان دفاتر کےلئے نئے وفاقی بجٹ 2017-18ءمیں رقوم مختص کر دی گئی ہیں۔








