گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ کی مزارقائد پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کو اپنی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ80ویں یوم آزادی کے موقع پر بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور قائد کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور ملکی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے دعا کی۔

کراچی۔ 14 اگست (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کو اپنی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ80ویں یوم آزادی کے موقع پر بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور قائد کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور ملکی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے دعا کی۔گورنر سندھ اور وزیراعلی سندھ نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو ان کی شاندار خدمات اور قوم کے لیے تاریخی خدمات پرخراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے وزیٹر بک میں اپنے تاثرات بھی لکھے۔قبل ازیں مزار قائد پہنچنے پر وزیراعلی سندھ اور صوبائی کابینہ کے ارکان نے گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری سندھ، انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) سندھ، کمشنر کراچی اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گورنر اور وزیراعلی سندھ کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی۔بعد ازاں انہوں نے مزار قائد کے احاطے میں پرچم کشائی کی۔