روس کے صدر کا یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے نام تہنیتی پیغام

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کو پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ ایوان صدرِ کے پریس ونگ کے مطابق اپنے تہنیتی پیغام میں روس کے صدر نے پاکستان کے عوام کے لیے امن ،خوشحالی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ …

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کو پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ ایوان صدرِ کے پریس ونگ کے مطابق اپنے تہنیتی پیغام میں روس کے صدر نے پاکستان کے عوام کے لیے امن ،خوشحالی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سیاسی، تجارتی، اقتصادی، انسانی ہمدردی اور دیگر شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔ صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس اور پاکستان کے مابین اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی باہمی تعاون جاری ہے۔ روسی صدر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک اپنے عوام کے باہمی مفاد میں دوطرفہ شراکت داری کے تمام شعبوں کو مزید مضبوط بنائیں گے۔