کرغزستان کے ناظم الامور کی پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد

پاکستان میں کرغزستان کے سفارتخانہ کے ناظم الامور ایبک تلبالیف نے پاکستان کے 80ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کی حکومت اور عوام کو پرتپاک مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں ایبک تلبالیف نے پاکستان کے عوام اور حکومت کو مخلصانہ مبارکباد پیش …

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):پاکستان میں کرغزستان کے سفارتخانہ کے ناظم الامور ایبک تلبالیف نے پاکستان کے 80ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کی حکومت اور عوام کو پرتپاک مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں ایبک تلبالیف نے پاکستان کے عوام اور حکومت کو مخلصانہ مبارکباد پیش کی اور ملک کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے یوم آزادی کے موقع پر میں پاکستان کے عوام اور حکومت کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔کرغز سفارت کار نے کرغزستان اور پاکستان کے درمیان دوستی اور تعاون کے دیرینہ بندھن پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کی جڑیں مشترکہ خیر سگالی اور اپنے عوام کے درمیان زیادہ تعاون اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی مشترکہ خواہش پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے مضبوط رشتے مزید مضبوط ہوں۔ایبک تلبالیف نے اس تاریخی موقع پر پاکستانی قوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی مسلسل ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی دعا کی۔اپنے پیغام کے اختتام پر، کرغزستان کے ناظم الامور نے دوطرفہ تعلقات کے مزید روشن مستقبل کے لیے اچھی توقعات کا اظہار کیا اور کہا، "پاکستان زندہ باد!”