صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 14 اگست یومِ آزادی انتہائی جوش و خروش، قومی جذبے اور بھرپور عوامی شرکت کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر سرکاری عمارتوں، دفاتر، بازاروں، شاپنگ مالز، تجارتی مراکز اور تعلیمی اداروں کو سبز ہلالی پرچموں، جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا، جبکہ مختلف مقامات پر خصوصی تقریبات، ریلیوں اور پرچم کشائی کی تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا۔یومِ آزادی کے موقع …
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 14 اگست (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 14 اگست یومِ آزادی انتہائی جوش و خروش، قومی جذبے اور بھرپور عوامی شرکت کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر سرکاری عمارتوں، دفاتر، بازاروں، شاپنگ مالز، تجارتی مراکز اور تعلیمی اداروں کو سبز ہلالی پرچموں، جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا، جبکہ مختلف مقامات پر خصوصی تقریبات، ریلیوں اور پرچم کشائی کی تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا۔یومِ آزادی کے موقع پر دن کا آغاز نمازِ فجر کے بعد مساجد میں قرآن خوانی اور تحریکِ پاکستان کے شہداء کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔
ملک و قوم کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ مادرِ وطن کے دفاع اور امن و امان کے قیام کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔صوبے بھر میں یومِ آزادی کی تقریبات ”کشمیر بنے گا پاکستان” کے جذبے کے تحت منعقد کی گئیں۔ مختلف اضلاع میں شہریوں، طلبہ، سماجی تنظیموں اور سرکاری اداروں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں اور قومی یکجہتی، بھائی چارے اور حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کیا گیا۔نمازِ جمعہ کے دوران تمام مساجدمیں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
پولیس، لیویز، فرنٹیئر کور اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تمام مساجدوں، شاہراہوں، بازاروں اور عوامی مقامات پر تعینات رہے تاکہ شہری پرامن ماحول میں یومِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کر سکیں۔معاون خصوصی برائے داخلہ بلوچستان بابر خان یوسفزئی کے مطابق یومِ آزادی کے موقع پر صوبے کے تمام اضلاع میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حساس مقامات کی نگرانی کو مزید مؤثر بنایا گیا اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مربوط رابطہ قائم رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں سیکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی گئی جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی، نگرانی کے جدید نظام اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سیکیورٹی کے انتظامات کو مضبوط بنایا گیا تاکہ شہری آزادی کی تقریبات کو محفوظ ماحول میں منا سکیں۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں قومی پرچم کشائی کی تقریبات بھی منعقد ہوئیں، جن میں سرکاری افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، طلبہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے تحریکِ پاکستان کے رہنماؤں اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر ملک پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔






