نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سویڈن کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر احمد امجد علی کی ملاقات

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سویڈن کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر احمد امجد علی نے یہاں ملاقات کی۔جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان اور سویڈن کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، قابلِ تجدید توانائی، زراعت، تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سویڈن کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر احمد امجد علی نے یہاں ملاقات کی۔جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان اور سویڈن کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، قابلِ تجدید توانائی، زراعت، تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

انہوں نے نامزد سفیر کو کاروباری اداروں کے درمیان روابط کے فروغ، سرمایہ کاری میں مزید سہولت فراہم کرنے اور عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بالخصوص پاکستانی طلبہ اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے قونصلر خدمات کی مؤثر اور بروقت فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔