ملک میں گزشتہ چار سالوں میں گیس کے شعبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ہے،مشیربرائے وزیراعظم امیرمقام

53
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست عوام کی فلاح و بہبود اور پاکستان کی ترقی کے گرد گھومتی ہے ، انجینئر امیر مقام
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست عوام کی فلاح و بہبود اور پاکستان کی ترقی کے گرد گھومتی ہے ، انجینئر امیر مقام

پشاور۔28اپریل (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئرا میر مقام نے سوئی نادرن گیس پائپ لائن لیمیٹڈ(ایس این جی پی ایل ) ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں جی ایم ایس این جی پی ایل تاج علی خان نے تفصیلی بریفنگ دی گیس کی کمی، ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کو آگاہ کیا گیا

انجینئر امیر مقام نے اس موقع پر کہا کہ ہمیشہ ہماری سیاست اور اقتدار کا مقصد عوام کی بلا امتیاز خدمت ہے اور ان عوامی مسائل حل کرنا ہے ملک میں گزشتہ چار سالوں میں گیس کے شعبے کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ہے اور بروقت منصوبہ بندی نہ ہونے کیوجہ سے پورے کارخانے، سی این جی پمپس اور گھریلوں صارفین کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے مگر ہم سب کو اس چیلنج کا دن رات محنت کرکے مقابلہ کرنا ہے،

انہوں نے کہا کہ کم دباو¿ کے مسئلے کو حل کرانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر عوام کو ریلیف دی جائے پچھلے حکومت نے عوام سے ان کے منہ کا نوالہ کا بھی چھین لیا، گیس بھی چھین لی اور ترقیاتی کام بھی بند کئے نئے کنکشنز بھی بند کئے مگر ہم تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرینگے

مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام نے ایس این جی پی ایل حکام کو ہدایت کی کہ ہم سب کا مقصد اپنی ذات سے ہٹ کر عوام کو ریلیف دینا ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ میں ایس این جی پی ایل ہیڈ کوارٹر ہفتہ میں ایک دن آ کر یہاں کھلی کچہری منعقد کراو¿نگا۔ہیڈ کوارٹر میٹنگ میں ایس این جی پی ایل کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔