ملک میں ہوا اور سورج سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر پیش رفت تیزی سے جاری، 2030ء تک ان منصوبوں سے بجلی کی پیداوار 24ہزار میگا واٹ تک پہنچنے کا امکان ہے، وزارت بجلی

277

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) ملک میں سستی بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے ہوا اور سورج سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر پیش رفت تیزی سے جاری ہے اور 2030ء تک ان منصوبوں سے بجلی کی پیداوار 24ہزار میگا واٹ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ وزارت بجلی کے ذرائع کے مطابق 2017-18ء میں ہوا اور سورج کی روشنی سے بجلی کی پیداوار 902 میگا واٹ تھی جو 2018-19ء میں بڑھ کر 2231 میگا واٹ ہوگئی۔اس وقت بھی ان منصوبوں پر کام جاری ہے۔2020-21ء میں ہوا اور سورج کی روشنی سے بجلی کی پیداوار 4732 اور 2024-25ء میں ہوا اور سورج کی روشنی سے بجلی کی پیداوار9ہزار 582 میگا واٹ تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ 2029-30ء میں زیر تکمیل منصوبوں کے مکمل ہونے سے بجلی کی پیداوار 24 ہزار میگا واٹ تک پہنچ جائے گی۔