ملک میں یوریا کی فروخت میں 7 فیصد اضافہ، ڈی اے پی کی فروخت میں 7 فیصد کمی ریکارڈ

ملک میں یوریا کی فروخت میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے دس ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 7 فیصد اضافہ جبکہ ڈی اے پی کی فروخت میں 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔این ایف ڈی سی اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اکتوبر 2026 کے دوران ملک میں یوریا کی مجموعی فروخت 4.89 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت …

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):ملک میں یوریا کی فروخت میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے دس ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 7 فیصد اضافہ جبکہ ڈی اے پی کی فروخت میں 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔این ایف ڈی سی اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اکتوبر 2026 کے دوران ملک میں یوریا کی مجموعی فروخت 4.89 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 4.55 ملین ٹن کے مقابلے میں 7فیصد زیادہ ہے۔اکتوبر 2026 کے دوران ملک میں یوریا کی فروخت 0.48 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ سال اکتوبر کے 0.35 ملین ٹن کے مقابلے میں 39 فیصد زیادہ ہے۔

تاہم ستمبر 2026 کے 0.61 ملین ٹن کے مقابلے میں اکتوبر کے دوران یوریا کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق کیلنڈر سال کے پہلے دس ماہ کے دوران ملک میں ڈی اے پی کی فروخت 0.94 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 1.01 ملین ٹن کے مقابلے میں تقریباً 7 فیصد کم ہے۔اکتوبر 2026 کے دوران ملک میں ڈی اے پی کی فروخت 0.16 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی، جو ستمبر کے 18 ہزار ٹن کے مقابلے میں 145 فیصد زیادہ، تاہم گزشتہ سال اکتوبر کے 0.21 ملین ٹن کے مقابلے میں 24 فیصد کم ہے۔

مزید خبریں