ملک و قوم کی خدمت ہماری اولین ترجیح ، جلد خیبر پختونخوا میں بھی تبدیلی آئے گی، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام

چارسدہ۔ 28 ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملک وقوم کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،جلد خیبرپختونخوا میں بھی تبدیلی آئے گی۔ وہ زوم کے ذریعے چارسدہ میں منعقدہ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ خیبر پختونخوا کے کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے یوتھ ونگ خیبر پختونخوا کو کامیاب یوتھ کنونشنز کے …

چارسدہ۔ 28 ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملک وقوم کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،جلد خیبرپختونخوا میں بھی تبدیلی آئے گی۔ وہ زوم کے ذریعے چارسدہ میں منعقدہ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ خیبر پختونخوا کے کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے یوتھ ونگ خیبر پختونخوا کو کامیاب یوتھ کنونشنز کے انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ نوجوانوں کا جوش و جذبہ خوش آئند ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہم انسانیت سے محبت اور عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔

انجینئر امیر مقام نے بعض عناصر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ محض پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ملک و قوم کی ترقی اور فلاح و بہبود ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف کی قیادت میں ملک ہمیشہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو کر آگے بڑھا ہے جبکہ وزیرِاعظم محمدشہباز شریف، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور پوری مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی اولین ترجیح ملک میں خوشحالی اور ترقی لانا ہے۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ جلد خیبر پختونخوا میں بھی تبدیلی آئے گی اور ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں اور نوجوانوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا پیغام گھر گھر پہنچانا قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان اکیلے نہیں، وفاقی حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعظم شہباز شریف خود گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں سیلاب اور اس کے بعد پیدا پونے والی صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔