ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں جدوجہد جاری رہے گی،سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں جدوجہد جاری رہے گی، 25جولائی 2018 کو پی ٹی آئی کارکنان اور 22کروڑعوام نے ملکر نئی سوچ کی بنیاد رکھی، ایک فرسودہ، مراعات یافتہ، اقرباپرور اور کرپٹ نظام کو شکست ہوئی، آج کا دن پاکستان کی جمہوری …

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں جدوجہد جاری رہے گی، 25جولائی 2018 کو پی ٹی آئی کارکنان اور 22کروڑعوام نے ملکر نئی سوچ کی بنیاد رکھی، ایک فرسودہ، مراعات یافتہ، اقرباپرور اور کرپٹ نظام کو شکست ہوئی، آج کا دن پاکستان کی جمہوری تاریخ کا یادگار دن ہے۔ ہفتہ کو 25 جولائی 2018 کے انتخابات کی مناسبت سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ فرسودہ نظام کے خالق ملکی اداروں اور معیشت کو کھوکھلا کر کے ذاتی مفادات حاصل کرتے رہے۔ جب ہمیں اقتدار ملا تو ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا تھا ملک قرضوں کی دلدل میں پھنسا ہوا تھا، تمام تر مشکلات اور چیلنجز کے باوجود وزیراعظم کی قیادت میں نئے عزم کے ساتھ اصلاحات کی جانب بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا ء سے نا صرف نبرد آزما ہوئے، بلکہ معیشت ،صحت دونوں کواہمیت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام، یکساں نصاب تعلیم، بلین ٹری سونامی، ترقی کے سفر کا آغاز ہیں، سی پیک کی رفتار تیز، ڈیمز کی تعمیر اور کم آمدن والے افراد کیلئے اقدامات کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں جدوجہد جاری رہے گی۔

مزید خبریں