ملک کی عسکری قیادت کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

103
ISPR
ISPR

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):ملک کی عسکری قیادت نے سابق صدرمملکت،آرمی چیف جنرل(ر) پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، امیر البحر اور پاک فضائیہ کے سربراہ نے سابق صدر و آرمی چیف جنرل(ر) پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔عسکری قیادت نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کےصبر جمیل کے لئے دعا کی۔