وزیر اعظم محمد شہباز شریف یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد پہنچ گئے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد پہنچ گئے

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اتوار کو آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد پہنچ گئے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی پہنچنے پر پولیس کے ایک چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم اور قائمقام صدر بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم یومِ یکجہتی کشمیر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ گزاریں گے، وزیرِ اعظم مظفرآباد میں کشمیرِ مانومنٹ پر پھولوں کی چادر پیش کرکےکشمیری شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ دورے کے دوران وزیرِ اعظم کل جماعتی حریت کانفرنس کے قائدین اور آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف بعد ازاں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے۔