اسلام آباد ۔ 29جولائی (اے پی پی) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ملک کی بڑھتی ہوئی مالیاتی ضروریات کو سہارا دینے والے مقامی وسائل کو متحرک بنانے کیلئے مستحکم کیپٹل مارکیٹ ضروری ہے۔ کیپٹل مارکیٹ غیرملکی سرمایہ کاری لانے میں بھی اہم ذریعہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز یہاں کیپٹل مارکیٹ کی ترقی کیلئے تجاویز اور سفارشات کے جائزہ …
نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کیپٹل مارکیٹ کی ترقی کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29جولائی (اے پی پی) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ملک کی بڑھتی ہوئی مالیاتی ضروریات کو سہارا دینے والے مقامی وسائل کو متحرک بنانے کیلئے مستحکم کیپٹل مارکیٹ ضروری ہے۔ کیپٹل مارکیٹ غیرملکی سرمایہ کاری لانے میں بھی اہم ذریعہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز یہاں کیپٹل مارکیٹ کی ترقی کیلئے تجاویز اور سفارشات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری خزانہ ، چیئرمین پی ایس ایکس،ان کی ٹیم اور چیئرمین ایس ای سی پی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ وزیر خزانہ نے کیپٹل مارکیٹ کی مستقبل کی ترقی کیلئے درکار روڈ میپ کی تیاری کیلئے سٹاک مارکیٹ کے اہم اراکین کی کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے،ایس ای سی پی کو ہدایت کی گئی تھی کہ آئندہ پانچ سال کیلئے نیا سٹریٹجک پلان پیش کریں۔ چیئرمین پی ایس ایکس رچرڈ مورین نے سٹاک مارکیٹ کے دیگر اراکین کے ہمراہ وزیر خزانہ کو ”پاکستان کیپٹل مارکیٹ کی ترقی کیلئے روڈ میپ“ سے متعلق پریذیزٹیشن دی۔ انہوں نے کیپٹل مارکیٹ کی ترقی کیلئے پاکستان سٹاک ایکسچینج پی ایس ایکس کے اقدامات سے آگاہ کیا جن میں پالیسی سازی کے اثرات، استعداد کار میں اضافہ، سرمایہ کار ی کو وسعت دینے کیلئے درکار سہولیات اور ترغیبی اقدامات، بروکرج اور صنعتی مینجمنٹ کے اثاثے بشمول نئی مصنوعات متعارف کرانے کے اقدامات شامل ہیں۔








