ملک کی معاشی صورتحال بہت حد تک بہتر ہوچکی ہے وزیر اعظم عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو

کراچی ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر بحری امور سید علی زیدی، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، معاون خصوصی ندیم بابر اور ممبر قومی اسمبلی اسد عمر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے …

کراچی ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر بحری امور سید علی زیدی، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، معاون خصوصی ندیم بابر اور ممبر قومی اسمبلی اسد عمر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ممبران نے اپنے حلقوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور مسائل سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی مرکز ہے۔ وفاقی حکومت کو کراچی میں پانی ، ٹرانسپورٹ، ویسٹ منیجمنٹ اور عوام کو درپیش دیگر مسائل کا مکمل ادارک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں کراچی کے عوام اور کراچی کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا۔ کراچی کے مسائل کو حل کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے لیکن عوامی فلاح و بہبودکو مد نظر رکھتے ہوئے وفاق اپنے وسائل کے مطابق کراچی کے مسائل کے حل میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بلدیاتی نظام کراچی کے مسائل کا حل نکالنے میں معاون ثابت ہو گا۔ ہماری حکومت کو تاریخ کا سب سے بڑا معاشی خسارہ ورثے میں ملا۔ لیکن اب ملک کی معاشی صورتحال بہت حد تک بہتر ہوچکی ہے۔ صوبہ سندھ کے معاشی حالات کرپشن کی وجہ سے ابتر ہوے۔ وزیر اعظم نے وفاقی وزراء کو ہدایت کی کہ وہ کراچی کے ممبران اسمبلی سے رابطے مزید بڑھائیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے ممبران سندھ اسمبلی کو کراچی میں جاری اور زیر غور وفاقی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے وفاق کی جانب سے یقین دہانی کروائی کہ کے ۔فور منصوبہ ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔