ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک ، سندھ کےجنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

137
اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار،بالائی خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب،کشمیر ، گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ کےجنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم کے سرد رہنے کی توقع ہے۔ ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں درجہ حرارت منفی3 اوراسکردومیں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔