ملک کے آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال ، ترجمان واپڈا

ترجمان واپڈا نے کہا ہے کہ تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 55 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 37 ہزار کیوسک ہے،منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 36 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 60 ہزار کیوسک ہے۔

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):ترجمان واپڈا نے کہا ہے کہ تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 55 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 37 ہزار کیوسک ہے،منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 36 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 60 ہزار کیوسک ہے۔

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 85 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 75 ہزار کیوسک ہے،ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 38 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 13 ہزار کیوسک ہے جبکہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 42 ہزار کیوسک اور اخراج 42 ہزار کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم میں ہفتہ کو پانی کی سطح 1438.49 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 6 لاکھ 80 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ اسی طرح منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1164.10 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 23 لاکھ ایک ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ میں پانی کی سطح 640.80 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 40 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ ترجمان واپڈا نے کہا کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ کے ریزروائرز میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 30 لاکھ 21 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

مزید خبریں