اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق (کل )بدھ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھندپڑنے کا امکان ہے ۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختو نخوا،بالائی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ریکارڈ ہوئی۔ تا ہم ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختو نخوا میں بالاکوٹ09،میرکھانی، کاکول 02، مالم جبہ 01، دیر (اپر) ،دروش، کالام، چترال ایک ،پنجاب میں راولپنڈی ( چکلالہ7) ، مری 3، اسلام آباد (ایئر پورٹ)،
حافظ آباد 01 ، کشمیر میں مظفر آباد (سٹی 5) ، راولاکوٹ 01، گلگت بلتستان میں بونجی، بگروٹ 02 اورگلگت میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس کے علاوہ کالام میں ایک انچ برف باری اور استور میں ٹریس ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 8،کالام منفی6،بابوسر منفی 4، استور منفی 3، بگروٹ، مالم جبہ، اسکردو منفی 2، گوپس، ہنزہ، قلات منفی ایک اور کوئٹہ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔