پاکستانی کرکٹر ندا ڈار کی آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں ترقی

Pakistan Women's Cricket Team
Pakistan Women's Cricket Team

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی معروف آل راؤنڈر ندا ڈار کی آئرلینڈ کے خلاف جاری وائٹ بال سیریز میں اچھی پرفارمنس کیوجہ سے تازہ ترین ایم آر ایف ٹائرز آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئر رینکنگ میں بہتری آگئی۔

منگل کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ندا ڈار نے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں بیٹ اور بال دونوں کے ساتھ بہترین پرفارمنس دی اور سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی بنی جبکہ باؤلنگ میں مشترکہ طور پر زیادہ وکٹیں لینے والی کھلاڑی بنیں۔

دائیں ہاتھ کی بلے باز نے سیریز کے ابتدائی میچ میں نصف سنچری بنائی گوکہ پاکستان آئرلینڈ سے یہ میچ چھ وکٹوں سے ہار گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں ندا ڈار نے 28 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔ندا ڈار بلےبازوں کی تازہ ترین ویمن T20I رینکنگ میں تین درجے بہتری کے ساتھ 35ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں جبکہ وہ سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں تین وکٹیں حاصل کرنے کے بعد ایک درجہ ترقی کےساتھ گیند بازوں کی فہرست میں 15ویں نمبر پر بھی پہنچ گئی ہیں۔

ساتھی کھلاڑی نشرہ سندھوخواتین کی T20I باؤلرز رینکنگ میں چار درجے بہتری کے ساتھ 25ویں نمبر پر آ گئی ہیں ۔