ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ،چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان

181

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج ) منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، خطہ پوٹھوہار، کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب،کشمیر اورشمالی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں خزپاراچنار 32، کاکول، بالاکوٹ 26، دیر (بالائی 32، زیریں 15)، سیدو شریف 15، مالم جبہ 13، دروش 08، کالام 07، میر خانی، پتن، چراٹ 06، تخت بھائی،

باچا خان ایئرپورٹ 03 پشاور (سٹی 03، ایئرپورٹ 02)، چترال 02، پنجاب میں کوٹ ادو 39، اوکاڑہ، لیہ 18، مری 17، جوہرآباد، خانیوال 12، ملتان (ایئرپورٹ 12، سٹی 07)، ساہیوال 10، ٹی ٹی سنگھ، فیصل آباد 09، قصور 08، لاہور (سٹی 08، اے/پی 06)، چکوال07، سرگودھا 06، جھنگ، ڈیرہ غازی خان 04، نور پور تھل 03، بھکر 02، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، ڈی آئی خان، بہاول نگر، بہاولپور (ایئرپورٹ)، اٹک 01. بلوچستان میں ژوب 10، بارکھان 03، کشمیر میں مظفرآباد (ایئر پور 13، سٹی 11)، گڑھی دوپٹہ، کوٹلی 06، راولاکوٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 39، مٹھی، دادو 38، سکرنڈ، پڈعیدن اور موہنجوداڑو میں37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔