ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے اور ہلکی با رش، بلند پہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں شدید دھند اورسموگ چھائے رہنے کا امکان

88
Meteorology Department
Meteorology Department

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی با رش اور بلند پہاڑوں پر برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں شدید دھند /سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلودرہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اس دوران خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں بھی ہلکی با رش /بوندا باندی کی توقع ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند /سموگ چھائے رہنے جبکہ پنجاب کےبعض میدانی علاقوں میں شدید دھند کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

بلوچستان میں چند مقا مات پرمطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش ریکارڈ ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش قلات 02،کوئٹہ (سمنگلی)دالبندین، نوکنڈی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 11،سکردو منفی 08،کالام ، گلگت منفی 05، گوپس، سرینگر منفی 04،ہنزہ،دیر اور استور میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔