اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد جبکہ میدانی علاقوں میں شدید دھند وسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق (آج ) بدھ کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ اس دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی اور بالائی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھندوسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہا۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 12،اسکردومنفی 08 ، استور، کالام منفی 06 ،گلگت ، قلات منفی 05 ،گوپس اور سری نگر میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔