ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

98
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا تاہم بالائی خیبر پختو نخوا اورکشمیرمیں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا،کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں کرور(لیہ)42، جھنگ 18، اوکاڑہ 14، نور پور تھل 13، ٹوبہ ٹیک سنگھ 10، ساہیوال 06، قصور 04، بھکر 03، سیالکوٹ(سٹی) 01، خیبرپختونخوا میں ڈی آئی خان (سٹی 31، ائیر پورٹ 02)، مالم جبہ 04، مردان 02، بالاکوٹ، کاکول 01، کشمیر میں مظفر آباد (ایئرپورٹ 15، سٹی14)، گلگت بلتستان میں بابوسر 06، استور 05 اور سکردو میں04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت سبی 40، دالبندین،نوکنڈی اورسکرنڈ میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔