ملک کے بدمعاش اور غدار جال میں پھنس رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کا کارکنوں اور حامیوں کے نام پیغام

88

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے اپنے کارکنوں اور حامیوں کے نام پیغام میں کہا ہےکہ ملک کے بدمعاش اور غدار جال میں پھنس رہے ہیں۔

اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے صوفی بزرگ حضرت شمس تبریزی ؒ کےقول کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ چالوں اور دھوکے بازوں کی فکر نہ کریں اگر کچھ لوگ آپ کو پھنسانے اور تکلیف پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں تو اللہ ان کو بھی پھنسا رہا ہے۔

گڑھے کھودنے والےہمیشہ اپنے کھودے ہوئے گڑھوں میں گریں گے۔انہوں نےکہا کہ کوئی بُرا سزا کے بغیر نہیں رہتااور کوئی اچھائی بغیر انعام کے نہیں رہتی لہٰذا انصاف پر یقین رکھیں اور اسے باقی رہنے دیں۔