اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع ابر آلودرہے گا جبکہ اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں مزید بارش اورپہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان کے پہاڑی علاقے سرد ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، بلوچستان،گلگت بلتستان،اسلام آباد، پنجاب اور بالائی سندھ میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں دیر (بالائی 28 ، زیریں 20) ، کالام 27 ، مالم جبہ 22 ، پٹن 18 ، چیراٹ 16 ، بالاکوٹ 16 ، میرکھانی 15 ، سیدو شریف 13 ، پشاور (ائرپورٹ ، سٹی 10) ، تخت بائ 10 ، چترال 11 ، کاکول 08 ، پاراچنار ، دروش 06 ، بنوں 03 ، سیدو شریف 02 ، بلوچستان میں لسبیلہ 15 ، اورماڑا 09 ، ژوب 08 ، کوئٹہ (سمنگلی 05 ، شہر 02) ، دالبندین 01 ، پنجاب میں مری 16 ، اسلام آباد (زیروپوائنٹ 12 ، سید پور 07 ، بوکرا 07 ، ائرپورٹ 05) ، راولپنڈی (شمس آباد 07 ، چکلالہ 05) ، اٹک 06 ، جھنگ 05 ، چکوال ، ساہیوال ، بھکر ، ڈی جی خان ، قصور 02 ، جہلم ، نور پور تھل ، ملتان ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، قصور ، خانیوال 01 ، کشمیر میں راولاکوٹ 15 ، مظفرآباد (ائرپورٹ13 ، شہر 09) ، گڑھی دوپٹہ 13 ، کوٹلی 08 ، سندھ میں ںدادو 05 ، کراچی (مسرور بیس 04 ، نارتھ کراچی ، لانڈھی ، ایم او ایس ، فیصل بیس ، کیماڑی ، سرجانی ٹاؤن 03 ، جناح ٹرمینل 02 ، ناظم آباد 01) ، شہید بینظیر آباد 04 ، سکھر ، پیڈعیدن 02 ، ٹنڈو جام ، سکرنڈ 01 ، گلگت بلتستان میں بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران مالم جبہ اورکالام میں 14 انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 08،گوپس منفی05، بگروٹ منفی 04،کالام منفی 03،میر کھانی، استور، مالم جبہ منفی 02 اورپاراچنار میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔