ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک ،سرد اور پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد اور اس دوران صبح، رات کے اوقات میں پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی …

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد اور اس دوران صبح، رات کے اوقات میں پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے۔ جمعہ کی صبح ریکارڈ کئے گئے کم سےکم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں منفی4، لہہ، گوپس منفی3، گلگت، قلات اور کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں