ملک کے بیشتر علاقوں میںمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواو¿ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

67

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی)اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میںمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواو¿ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہیگا۔ تاہم اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب ، زیریں سندھ ، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دورن جنوبی مشرقی سندھ میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی / وسطی پنجاب ، سندھ ، کشمیر ، بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں اکڑ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش سندھ میں کراچی (سرجانی 114 ، فیصل بیس 95 ، گلشن حدید 86 ، صدر 84 ، نارتھ کراچی 84 ، کیماڑی 82 ، ناظم آباد 50 ، مسرور بیس 47 ، اولڈ ایریا ایئرپورٹ 44 ، لانڈھی 38 ، یونیورسٹی روڈ 37 ، سعدی ٹاو¿ن 29 ، جناح ٹرمینل 22) ، مٹھی 09 ، ٹھٹھہ 08 ، شہید بینظیر آباد 06 ، پنجاب میں سیالکوٹ (سٹی 102 ، ایئرپورٹ 52 ، نارووال 74 )، لاہور (سٹی 67 ، ایئرپورٹ 53) ، منگلا 63 ، اوکاڑہ 31 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 26 ، قصور 25 ، گوجرانوالہ 21 ، ساہیوال 20 ، گجرات 19 ، خانیوال 17 ، مری 16 ، جھنگ 14 ، منڈی بہاو¿الدین 06 ، فیصل آباد ، جہلم 05 ، ملتان 01 ، خیبرپختونخوا میں چیراٹ 79 ، بنوں 49 ، مالم جبہ 39 ، کاکول 38 ، بالاکوٹ 30 ، پٹن ، سیدو شریف 22 ، میرکھانی ، اپر دیر 08 ، کالام 07 ، چلاس 01 ، کشمیر میں مظفرآباد (سٹی 21 ، ایئرپورٹ 07) ، راولاکوٹ 11 ، کوٹلی 06 ، گڑھی دوپٹہ 04 ، گلگت بلتستان میں بگروٹ 13 ، بونجی 12 ، استور 10 ، گلگت 09 ، اسکردو 03 اور گوپس میں02ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 41، دالبندین 39 اورنوکنڈی میں 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔