اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب اور ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلودرہنے، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور گلگت کے پہاڑی سلسلوں پر ہلکی برف باری ہوئی