ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،پہا ڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں سرد ( خصوصاً صبح /رات کے اوقات میں شدید سرد)رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح /رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر …

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں سرد ( خصوصاً صبح /رات کے اوقات میں شدید سرد)رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح /رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد/شدید سرد رہاتاہم پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی دھند/سموگ چھائی رہی۔بدھ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی06،لہہ ، گلگت منفی03، بابوسر منفی02 اور گوپس میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔