ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

80
weather is dry and cold
weather is dry and cold

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب میں بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ /دھند چھا ئے رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علا قوں میں سرد رہا۔

پنجاب کے چند میدانی علاقے اور بالائی سندھ سموگ/دھند کی لپیٹ میں رہے۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے کم سےکم درجہ حرارت کے اعداوشمار کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی7 ، گوپس منفی 4، سکردو، استور منفی 2، ہنزہ اور کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔