اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے جبکہ خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک …
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد ،خشک ،پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے جبکہ خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔
اس دوران اورماڑہ اور پسنی میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔ پنجاب، زیریں خیبر پختونحوا اور بالائی سندھ کے بیشتر اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی جبکہ خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پر کہرا پڑا۔جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی15، استور، سکردومنفی10، قلات منفی08، گوپس منفی07، ہنزہ اور کالام میں منفی06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








