ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد ،خشک ،پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے اورخطہ پوٹھوہار ، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں …

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے اورخطہ پوٹھوہار ، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ خطہ پوٹھوہار اورکشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑا ۔پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونحوا کے میدانی اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی۔بدھ کوریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ ،سکردومنفی11، گوپس منفی09، استور ، گلگت منفی08 ، بگروٹ منفی 07 اورہنزہ میں منفی06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔