ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ،مغربی اضلاع میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

104

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ مغربی اضلاع میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔

اس دوران بلوچستان میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا ۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت کالام منفی 17،لہہ منفی 15، استورمنفی12،اسکردومنفی 09،زیارت ،بگروٹ، مالم جبہ منفی07،مستونگ ،دیر، پارہ چنار ، راولاکوٹ ،قلات منفی06 ، کوئٹہ اور پشین میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔