ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ،شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں صبح/ رات کے اوقات دھند کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔جمعہ …

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں صبح/ رات کے اوقات دھند کی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی10،استور، سکردو منفی06،گوپس منفی05 ،کالام ،گلگت،کوئٹہ اوردیر میں منفی03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔