اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے،صبح کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب کے اضلاع میں چند مقامات پر دھند کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 …
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ،پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے ، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے،صبح کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب کے اضلاع میں چند مقامات پر دھند کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں اکژ مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔
سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں مالم جبہ 82، پٹن 32، دیر (بالائی 29، زیریں 21)، سیدو شریف 23، کاکول 18، پشاور (باچا خان ایئرپورٹ 17، سٹی 12) کالام اور چراٹ 14، تخت بائی 12، میر کھانی 11، دروش اور بالاکوٹ 08، پاراچنار 06، بنوں 03، چترال 02، کشمیر میں مظفرآباد (ایئرپورٹ 69، سٹی 58)، گڑھی دوپٹہ 33، کوٹلی 24، راولاکوٹ 16،
پنجاب میں مری 25، منگلا 17، اسلام آباد (سید پور 11، زیروپوائنٹ 07، بوکرا 04، گولڑہ 02، ایئرپورٹ 01)، اٹک 09، راولپنڈی (شمس آباد 08، چکلالہ 07، نیو کٹاریاں 06، گوالمنڈی 05، کچہری، پیرودہائی 04)، چکوال 06، منڈی بہاؤالدین 04، جہلم 03، سیالکوٹ (ایئرپورٹ اور سٹی 03)، جوہرآباد، گجرات، لاہور (سٹی 02 اور ایئرپورٹ 01)، نارووال 02، گوجرانوالہ اور بھکر 01، بلوچستان میں جیوانی 16، قلات 11، کوئٹہ (سمنگلی 09، شیخ ماندہ 06)، دال بندین 08، ژوب 04، سبی اور اورماڑہ 01، گلگت بلتستان میں استور 10،
سکردو 06، چلاس 05، گلگت 04، گوپس اور بونجی 02، بگروٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔مالم جبہ 37، مری 09، زیارت 6.0، کالام 07، کوئٹہ (شہر 4.8، آر ایم سی 2.4، سریاب 0.5)، پاراچنار 4.5، قلات 2.0، سکردو 2.0، گوپس 1.2، دیر بالا، دروش میں ایک انچ برف باری ریکارڈ ہوئی۔منگل کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ ،مالم جبہ، پاراچنار، گوپس منفی07، بگروٹ منفی06، کالام، استور اور راولاکوٹ میں منفی05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔







