ملک کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 33.8 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):ملک کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 33.8 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے، پہلی سہ ماہی میں برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر3.9 فیصد کمی جبکہ درآمدات میں 13.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارے کا حجم 9.430 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو …

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):ملک کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 33.8 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے، پہلی سہ ماہی میں برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر3.9 فیصد کمی جبکہ درآمدات میں 13.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارے کا حجم 9.430 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 7.048 ارب ڈالر کے مقابلے میں 33.8 فیصد زیادہ ہے۔

ستمبر میں تجارتی خسارےکا حجم 3.404 ارب ڈالر رہا جو اگست کے 2.872 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 18.5 فیصد اور گزشتہ سا ل ستمبر کے 2.290 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 48.6 فیصد زیادہ ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں ملکی برآمدات کا حجم 7.599 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 7.906 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 3.9 فیصد کم ہے۔

ستمبر میں برآمدات کا حجم 2.500 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو اگست کے 2.416 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 3.4 فیصد زیادہ اور گزشتہ سا ل ستمبر کے 2.836 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 11.9فیصد کم ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ میں درآمدات کا حجم 17.029 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 14.954 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 13.9 فیصد زیادہ ہے ۔ ستمبر میں پاکستان کا درآمدی بل 5.904 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو اگست کے 5.288 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 11.6 فیصد اور گزشتہ سا ل ستمبر کے5.127ارب ڈالر کے مقابلہ میں 15.2 فیصد زیادہ ہے۔