ملک کے دور دراز علاقوں کادیگر شہروں سے فضائی رابطہ مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، نگران وزیراعظم

149

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پی آئی اے کی تنظیم نو کے لئے تفصیلی پلان اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کرتےہوئے کہا ہے کہ ملک کے دور دراز علاقوں کادیگر شہروں سے فضائی رابطہ مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، پروازوں کے اوقات کار مسافروں کی سہولت کے مطابق رکھے جائیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کو یہاں اپنی زیر صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں گفتگوکرتےہوئے کیا۔اجلاس میں نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، مشیر نگران وزیراعظم برائے ہوا بازی ایئر مارشل(ریٹائرڈ) فرحت حسین، مشیر نگران وزیراعظم احد چیمہ اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

نگران وزیراعظم کو پی آئی اے کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نگران وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دور دراز علاقوں کا ملک کے دیگر شہروں سے فضائی رابطہ مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ پی آئی اے کی پروازوں کے اوقات کار مسافروں کی سہولت کے مطابق رکھے جائیں۔ پی آئی اے ایک اہم قومی ادارہ ہے جس نے ماضی میں شاندار فضائی سروسز فراہم کیں اور دنیا بھر میں نام کمایا۔ پی آئی اے کو ایک بار پھر سے بہترین ادارہ بنانے کے لیے پی آئی اے مینجمنٹ اور ہوا بازی ڈویژن دن رات کام کریں۔

پی آئی اے کی ری سٹرکچرنگ کے حوالے سے تفصیلی پلان جلد از جلد اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کیا جائے ۔ پی آئی اے ایکٹ 2016 میں حالیہ ترمیم سے پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کی راہ استوار ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی پروازوں کے اوقات کار مسافروں کی سہولت کے مطابق رکھے جائیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پی آئی اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے پی آئی اے انتظامیہ اور ہوا بازی ڈویژن دن رات کام کریں اور پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کے حوالے سے تفصیلی پلان جلد از جلد اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کیا جائے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پی آئی اے ایکٹ 2016 میں حالیہ ترمیم سے پی آئی اے کی ری سٹرکچرنگ کی راہ استوار ہوئی ہے۔