اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پارلیمان ملک کا سب سے اعلیٰ ترین ادارہ ہے لہٰذا پارلیمان میں تمام قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جانا چاہئے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی پارلیمان تمام قومی اداروں کی ماں ہے اور ہم سب کو اس …
ملک کے سب سے اعلیٰ ترین ادارہ پارلیمان میں تمام قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جانا چاہئے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پارلیمان ملک کا سب سے اعلیٰ ترین ادارہ ہے لہٰذا پارلیمان میں تمام قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جانا چاہئے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی پارلیمان تمام قومی اداروں کی ماں ہے اور ہم سب کو اس کا احترام کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ہمیشہ پارلیمان کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز زبان استعمال کی ہے جو قابل افسوس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ پارلیمان کو نظر انداز کیا ہے اور حکومت کے خلاف احتجاج کے لیے سڑکوں کو ترجیح دی ہے۔ سینیٹر جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قومی اداروں کا احترام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) قانون کی بالادستی پر پختہ یقین رکھتی ہے اور اس کے لیے ہمیشہ کام بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) لوگوں کو بہتر طرز حکمرانی فراہم کر رہی ہے اور گزشتہ 5 سالوں سے ملکی عوام کی خدمت کر رہی ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف نے ما سوائے الزامات کی سیاست اور کچھ بھی نہیں کیا۔







