اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی جانب سے اتوار کو ملک کے مختلف آبی ذخائر سے 30 ہزار کیوسک پانی کا اخراج کیا گیا جبکہ پانی کی آمد 40 ہزار کیوسک رہی۔ ارسا کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ پر تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1476.47 فٹ ہے جو ڈیم کے ڈیڈ لیول 1398 فٹ سے 78.47 فٹ زیادہ ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج بالترتیب 15,900 کیوسک اور 10,000 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح دریائے جہلم پر منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1133.70 فٹ تھی جو ڈیم کی انتہائی کم سطح 1050 فٹ سے 83.70 فٹ زیادہ ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج بالترتیب 4200 کیوسک اور 100 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ مزید برآں کالاباغ، تونسہ، گدو اور سکھر میں پانی کا اخراج بالترتیب 14600، 14500، 1900 اور 5800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دریائے کابل سے نوشہرہ کے مقام پر 13,500 کیوسک اور دریائے چناب سے مرالہ کے مقام پر 6,400 کیوسک پانی کا اخراج کیا گیا۔