ملک کے مختلف علاقوں میں رواں ہفتے کے آخرتک درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے، سعودی مرکز موسمیات

ریاض ۔1جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے آخر تک ملک کے مختلف علاقوں کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ایس پی اے نے قومی مرکز برائے موسمیات کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ رواں ہفتے کے آخر تک مختلف علاقوں الشرقیہ اور ریاض کے کچھ حصوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 …

ریاض ۔1جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے آخر تک ملک کے مختلف علاقوں کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ایس پی اے نے قومی مرکز برائے موسمیات کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ رواں ہفتے کے آخر تک مختلف علاقوں الشرقیہ اور ریاض کے کچھ حصوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے متوقع ہے جبکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقوں میں درجہ حرارت 42 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

مرکز نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الاحسا اور شرورہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دمام میں 46،مدینہ منورہ، منیٰ اور وادی الدوسر میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔