ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان ،نشیبی علاقے زیر آب آنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ، محکمہ موسمیات

153
Meteorology Department
Meteorology Department

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ،سیالکوٹ،قصور،ساہیوال، مانسہرہ، ایبٹ آباد ،ہری پور ، دیر، سوات، پشاور،مردان، مالاکنڈ ، باجوڑ، لکی مروت، بنوں، ٹانک، خضدار، ژوب، بارکھان، کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی اور بولان کےمقامی ندی نالوں میں طغیانی اورنشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

کشمیر، گلیات، مری، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ، استوراوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ مسافراورسیاح موسمی حالات کومدنظررکھ کرسفرکریں اورسفرکے دوران مزیدمحتاط رہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق (کل) ہفتہ کے روز پنجاب،اسلام آباد،خیبرپختونخوا، شمالی و مشرقی بلوچستان،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر، بالائی پنجاب ،اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا اورمشرقی بلوچستان میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش متوقع ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا،کشمیر، بلوچستان، سندھ اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھاربارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب میں لاہور(لکشمی چوک103،پانی والا تلاب83،فرخ ٓاباد75،سمن ا ٓباد70،مغلپورہ67،چوک ناخدا56،گلشنِ راوی،اپر مال50،گلبرگ42،سٹی39،اقبال ٹاؤن37،تاج پورہ20، ائیرپورٹ05)،اوکاڑہ 79، منگلہ69،اٹک64،جہلم55،بہاولنگر51، ساہیوال41،مری 34، راولپنڈی(چکلالہ31،شمس آباد23)، اسلام آباد (بوکرہ27،زیرو پوائنٹ،گولڑہ26،سیدپور20،

ائیر پورٹ 08)، نورپورتھل10،بہاولپور(سٹی10،ائیرپورٹ04)،منڈی بہاوالدین08،کوٹ ادو07،چکوال،لیہ05،خانیوال04،جوہرآباد03،سرگودھا02، نارووال01، خیبرپختونخوا میں مردان94،کاکول69،بالاکوٹ64،سیدوشریف38، مالم جبہ 29، دیر (بالائی 08،زیریں 07)، چراٹ08، بچاخان ائیرپورٹ04، پشاور03،پٹن01، بلوچستان:قلات42،

لسبیلہ 33، خضدار 21، ژوب 07، بارکھان02، سبی 01، کشمیر میں مظفر آباد (ایئرپورٹ، سٹی32)، راولاکوٹ 24،گڑھی دوپٹہ 11،کوٹلی04، سندھ: کراچی( سرجانی 09، اورنگی ٹاؤن 03،یونیروسٹی روڈ01)،بدین02 ، ٹھٹھہ 01اورگلگت بلتستان میں بگروٹ میں03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت:نوکنڈی41،چلاس ،دروش اورمیرکھانی میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔