پاکستان تحریک انصاف کے11 مستعفی ممبران قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلئے گئے ،راجہ پرویزاشرف

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے11 مستعفی ممبران قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلئے گئے ہیں اور ان کی سیٹیں خالی ہوچکی ہیں۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں سپیکر راجہ پرویز اشرف نے ایوان کو آگاہ کیا کہ 11 اپریل کو این اے 22 مردان سے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان، فضل محمد خان (NA-24)، شوکت علی (NA-31)، فخر زمان خان کرم ون (NA-45)، فرخ حبیب (NA-108)، اعجاز احمد شاہ (NA-118)، جمیل احمد خان (NA-237)، محمد اکرم چیمہ (NA-239)، عبدالشکور شاد (NA-246)، ڈاکٹر مہر النسا شیریں مزاری (مختص نشست)،

شاندانہ گلزار خان (مختص نشست) نے اپنی نشستوں سے استعفے دیئے تھے جن کو آئین اور رولز آف بزنس کے تحت منظور کرلیا گیا ہے اور 11 اپریل سے ان کی نشستیں خالی ہوگئی ہیں۔