سندھ حکومت کے محکمہ کھیل و امورِنوجوانان کے زیرِاہتمام ایک روزہ کراچی نیکسٹ اے آئی انوویشن سمٹ 2026 کانفرنس کا انعقاد ہوا،
محکمہ کھیل و امورِنوجوانان کے زیرِاہتمام ایک روزہ کراچی نیکسٹ اے آئی انوویشن سمٹ 2026کانفرنس

مزید خبریں
کراچی۔ 07 جون (اے پی پی):سندھ حکومت کے محکمہ کھیل و امورِنوجوانان کے زیرِاہتمام ایک روزہ کراچی نیکسٹ اے آئی انوویشن سمٹ 2026 کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس کا افتتاح سیکریٹری کھیل و امورِ نوجوانان سندھ منور علی مہیسر نے کیا۔اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق کانفرنس میں سی ای اوز، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
اس موقع پرماہرین نے مصنوعی ذہانت (اے آئی)، سرمایہ کاری، فن ٹیک، ہیلتھ، اسمارٹ سٹیز، ڈیجیٹل جدت اور نوجوانوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مواقع پر خصوصی سیشنز سمیت مختلف موضوعات پر اظہارخیال کیا۔پارلیمانی سیکرٹری صائمہ آغا نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی کی یوتھ کے لیے ایسے پروگرامز کا انعقاد ہونا چاہیے، صوبائی حکومت کاآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ بھی ایسے پروگرامز کا انعقاد کرے،سندھ حکومت نوجوانوں کی تعلیم اور ترقی کے لیے کاوشیں کر رہی ہے۔اس موقع پر سیکریٹری کھیل و امورِ نوجوانان سندھ منور علی مہیسر نے کہا کہ صوبے کے نوجوانوں کو مواقع فراہم کر کے انہیں ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک لاکھ نوجوانوں کو میرٹ پر سندھ یوتھ کارڈ جاری کیے جائیں گے، سندھ یوتھ کارڈ کے ذریعے نوجوانوں کو متعدد سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وزیراعلی سندھ کے معاونِ خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی علی راشد نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں موثر اور نمایاں کام ہو رہا ہے۔سندھ حکومت نے پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام کا آغاز کیا ہے،اس پروگرام کے ذریعے سندھ کے نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، پاکستان کا سب سے بڑا اے آئی سینٹر کراچی میں قائم کیا جا رہا ہے، جس کا جلد افتتاح کیا جائے گا، سندھ حکومت جلد سندھ آئی ٹی ٹاور بھی لانچ کرے گی،روزگار کے خواہشمند نوجوانوں کی مختلف پروگرامز کے ذریعے معاونت کی جا رہی ہے۔








