ملک کے مختلف علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) ملک کے مختلف علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شام/رات بالائی خیبرپختونخوا، زیریں سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے …

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) ملک کے مختلف علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شام/رات بالائی خیبرپختونخوا، زیریں سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم زیریں سندھ، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش سندھ میں بدین 19، دیر 06، ٹھٹھہ 04 ، چھور 02 اور گوپس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت،دادو43، اورسکھر، بہاولنگر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔