اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آنے اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 23اور 24 اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد،دادو اور سکھر میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔ 24اگست کو قلعہ سیف اللہ ،لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان،قلات،خضدار،لسبیلااور ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں اور سفر کے دوران محتاط رہیں ۔منگل کے روز سندھ، خیبرپختونخوا ، پنجاب، مشرقی بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران شمال مشرقی بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں پرموسلادھار بارش کی توقع ہے ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ،جنو بی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، با لا ئی خیبرپختو نخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش سندھ میں لاڑکانہ 118 ، خیرپور 117 ،موہنجوداڑو64،سکھر 36 ، روہڑی 42، جیکب آباد 43، پڈعیدن 24 ، شہید بینظیر آباد 19،دادو03، سکرنڈ02 ، بلوچستان میں قلات 30 ،
کوئٹہ (سمو نگلی 11، سٹی 08)، سبی 09 ، چھور، بارکھان02 ، خیبرپختونخوا میں کالام 07، دروش ، میر کھانی 03 ،، دیر ( بالائی) ، چراٹ02، پاراچنار ، سیدو شریف 01ٍ، پنجاب میں ڈی جی خان (سٹی 18)، کوٹ اددو 17، بہاولپور (ائیر پو رٹ 16، سٹی 07 )، لا ہور (ائیر پورٹ) 04، ملتان (ائیر پورٹ )01، گلگت بلتستان میں بگروٹ 06 ، گوپس 08، بابوسر 05،ہنزہ ، گلگت 03، کشمیر میں مظفر آباد سٹی 02 میں میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
اس دوران ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت میں سر گو د ھا ، جو ہر آباد، تربت اور نور پور تھل میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔