ملک کے مختلف مقامات پر بارش اور برف باری کا امکان

67

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا ،فاٹا کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کی پیشنگوئی کی ہے محکمہ موسمیاتکے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ،راولپنڈی ڈویژن ،بلوچستان ،سرگودھا،ڈی جی خان اور اپر سندھ میں مختلف مقامات پر بارش اور برف باری کا امکان ہے ۔