ملک کے 33 اضلاع اب تک موٹر ویز اور قومی شاہرائوں کے ساتھ براہ راست منسلک نہیں ہیں،شاہدہ رحمانی

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):ملک کے چاروں صوبوں بشمول آزاد وجموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے 33 اضلاع اب تک موٹر ویز اور قومی شاہرائوں کے ساتھ براہ راست منسلک نہیں ہیں ۔ ایم این اے شاہدہ رحمانی کے سوال پر وزارت مواصلات کی جانب سے تحریری طور پر قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ سندھ کے پانچ اضلاع جن میں بدین ،سانگھڑ ، ٹنڈو محمد خان ،تھرپارکر اور سجال …

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):ملک کے چاروں صوبوں بشمول آزاد وجموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے 33 اضلاع اب تک موٹر ویز اور قومی شاہرائوں کے ساتھ براہ راست منسلک نہیں ہیں ۔ ایم این اے شاہدہ رحمانی کے سوال پر وزارت مواصلات کی جانب سے تحریری طور پر قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ سندھ کے پانچ اضلاع جن میں بدین ،سانگھڑ ، ٹنڈو محمد خان ،تھرپارکر اور سجال ، پنجاب کے چھ اضلاع جن میں بہاولنگر ، چنیوٹ ، خوشاب ، منڈی بہائولادین ، ناروال ، پاک پتن ، خیبر پختونخواہ کے دس اضلاع جن میں باجوڑ ، کرم ، مہمند ، جنوبی وزیرستان ، اورکزئی ، شمالی وزیرستان ، بونیر ، ہنگو ، ٹانک ، طور غر شامل ہیں ۔ گلگت بلتستان کا ایک ضلع نمانچے ، بلوچستان کے پانچ اضلاع جن میں ڈیرہ بگٹی ،ہرنائی ، کوہلو ، زیارت اور صحبت پور اور آزاد وجموں کشمیر کے چھ اضلاع جن میں بھمبر ، حویلی ، کوٹلی ، میر پور پونچھ ، اور سدھنوتی شامل ہیں ، قومی شاہراہوں اور موٹر ویز کے ساتھ براہ راست منسلک نہیں ہیں ۔