راولپنڈی۔13اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں منشیات فروشی،شراب سپلائی اور غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 17ملزمان گرفتار کر کے 09کلو سے زائد چرس،ہیروئن،شراب اوراسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق مندرہ پولیس نے ملزم سیف الرحمن سے 01کلو 800 گرام چرس،وارث خان پولیس نے ملزم زبیر سے 01کلو700 گرام چرس،گوجر خان پولیس نے ملزم اظہرسے 01کلو 420 گرام چرس،نصیر آباد پولیس نے ملزم عبد القادر سے01 کلو550 گرام چرس،آر اے بازار پولیس نے ملزم اویس جہانگیر سے 01 کلو250 گرام چرس،ر
وات پولیس نے ملزم مسعود سے 300 گرام ہیروئن اور 30 گرام آئس،ٹیکسلا پولیس نے ملزم صفدر سے 710 گرام چرس،صادق آباد پولیس نے ملزم اویس سہیل سے 550 گرام چرس،بنی پولیس نے ملزم نوید سے 520 گرام چرس برآمدکرلی۔دھمیال پولیس نے ملزم ذیشان سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم ذوالفقار سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم عمیر سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،
صادق آباد پولیس نے ملزم اویس سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،نصیر آباد پولیس نے ملزم عمرسے01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم ارشد سے01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ریس کورس پولیس نے ملزم کلیم سے 05لیٹر شراب،کہوٹہ پولیس نے ملزم ثاقب سے پسٹل 30 بور کے 25رونڈبرآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔